International

اسرائیلی خلاف ورزیوں کی موجودگی میں جنگ بندی کا کوئی دوسرا مرحلہ نہیں ہو سکتا : حماس

اسرائیلی خلاف ورزیوں کی موجودگی میں جنگ بندی کا کوئی دوسرا مرحلہ نہیں ہو سکتا : حماس

حماس کے ایک ذمہ دار نے منگل کے روز دو ٹوک انداز میں باور کرا دیا ہے کہ اسرائیلی فوج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر کے بمباری بھی کر رہی ہے۔ اس ماحول میں جنگ بندی کا دوسرا کوئی مرحلہ ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔ حماس کے ذمہ دار نے یہ بات کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پابندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور اسرائیل کو مجبور کریں کہ وہ معاہدے کا احترام کرے۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے مغربی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' سے بات کرتے ہوئے مزید کہا اسرائیلی قبضے کی موجودگی میں جنگ بندی کا کوئی دوسرا مرحلہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج خلاف ورزیاں کرکے معاہدے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ یاد رہے 10 اکتوبر سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ ہو گیا تھا ۔ مگر اسرائیل نے اب تک درجنوں بار خلاف ورزی کی ہے اور سینکڑوں فلسطینیوں کو اس دوران بھی ہلاک کر دیا ہے۔ نیز خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل بھی پوری طرح نہیں کھولی۔ حماس نے ثالث ملکوں سے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اسرائیل سے عمل کرایا جائے تاکہ دوسرے مرحلے پر عمل کی طرف پیش رفت ہو سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments