International

اسرائیلی حملے کا مقصد غزہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے: امیر قطر

اسرائیلی حملے کا مقصد غزہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے: امیر قطر

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے قطر میں موجود حماس کے مذاکرات کاروں کو نشانہ بنا کر غزہ سے متعلق مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اور اس کے وزیرِاعظم کا خواب ہے کہ عرب دنیا کو اسرائیلی اثر و رسوخ کے تحت لایا جائے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امیر قطر نے پیر کو دوحہ میں عرب اور اسلامی سربراہ کانفرنس کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جو فریق مذاکرات کرنے والے نمائندوں کو منظم انداز میں قتل کرنے کی کوشش کرے، اُس کا مقصد دراصل مذاکرات کو ناکام بنانا ہوتا ہے، ان کے نزدیک مذاکرات محض جنگ کا ایک ہتھیار ہیں، نہ کہ امن کی راہ۔‘ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ’عرب خطے کو اسرائیلی اثر و رسوخ کے دائرے میں لانے کا خواب دیکھتے ہیں، اور یہ ایک خطرناک خوش فہمی ہے۔‘ امیر قطر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں جاری جنگ کو اسرائیلی بستوں کو پھیلانے اور سٹیٹس کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مذاکرات صرف ایک بہانہ ہیں، اصل مقصد اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ہیں جو محصور غزہ پر مسلط کی جا رہی ہیں۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ’اگر اسرائیل کا مقصد حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنا ہے، تو پھر وہ انہی سے مذاکرات کیوں کر رہا ہے؟‘ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اسے غزہ میں موجود اپنے یرغمالیوں کی کوئی پرواہ نہیں، بلکہ اس کا اصل مقصد صرف یہ ہے کہ ’غزہ کو رہنے کے قابل جگہ نہ رہنے دیا جائے۔‘ امیر قطر نے سوال اٹھایا کہ ’اگر آپ واقعی یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیتے ہیں، تو پھر تمام مذاکرات کاروں کو قتل کیوں کیا جاتا ہے؟‘ شیخ تمیم نے مزید کہا کہ ’ایسے بزدل اور دھوکہ دینے والے فریق سے بات کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو لوگ مستقل طور پر مذاکرات کرنے والے فریق کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یقیناً ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ جب وہ کہتے ہیں کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، تو یہ محض ایک جھوٹ ہوتا ہے۔‘ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے غزہ میں اس کے اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments