اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا آخری فعال کمال عدوان اسپتال بھی بند ہو گیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے مسلح عناصر کیخلاف آپریشن کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا اور اسپتال کے سرجری ڈپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی تھی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں اسپتال کے مرکزی شعبے جل کر تباہ ہو جانے کی اطلاعات ہیں، اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کا بتانا ہے اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ کےکمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے اور ڈائریکٹر سمیت عملے کے درجنوں ارکان کو حراستی مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔
Source: Social Media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
امریکہ کی ایران کے میزائل اور ڈرونز پروگرام پر نئی پابندیاں