International

اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید

اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فائرنگ کرکے کے فلسطینی کو شہید کردیا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جیل میں قید معروف فلسطینی سیاسی شخصیت مروان برغوتی کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے والد کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتوبر 2023ء سے لیکر اب تک اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں 70 ہزار 125 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments