International

اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر فلسطینی نمازی پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر فلسطینی نمازی پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل

رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کے سڑک کنارے نماز پڑھتے فلسطینی شخص کو جان بوجھ کر گاڑی تلے روندنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو گزشتہ جمعرات کی ہے۔ ویڈیو میں کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کو سڑک کے کنارے نماز ادا کرتے فلسطینی شخص کو دانستاً گاڑی سے کچلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر لگنے سے فلسطینی شخص گر جاتا ہے جبکہ فوجی اہلکار چیخ کر اسے وہاں سے جانے کا اشارہ کرتا ہے۔ متاثرہ فلسطینی شخص کو حملے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ متاثرہ نوجوان کے والد مجدی ابو مخو کے مطابق ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے، فوجی اہلکار نے ان کے بیٹے پر مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے گئے حملے انتہائی پُرتشدد تھے جن میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments