International

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا

اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق یمن سے اسرائیل پر ایک میزائل داغا گیا جس پر فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے کے لیے متحرک ہو گیا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ ادھر امریکا کی یمن پر بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔ العربیہ نیوز کے ذرائع کے مطابق، امریکی فضائی حملے میں شمالی مارب کے علاقے مجزر میں حوثی کمانڈر "ابو محسن الرصاص" ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی طیاروں نے مارب کے ضلع مدغل حوثیوں کی چھاؤنیوں اور ٹھکانوں پر 7 فضائی حملے کیے۔ اسی طرح جنوبی ضلع حریب میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صنعاء میں بھی حوثیوں کے تربیتی کیمپوں پر 5 فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں المحویت میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ الحدیدہ میں راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر 4 حملے کیے گئے، جب کہ صعدہ کے سحار ضلع میں حوثیوں کے اسلحہ گودام پر بھی ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ راس عیسیٰ کی اس تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا گیا جو حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ یہ بندرگاہ ایندھن کی سپلائی کا مرکز تھی، جسے حوثی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ فضائی کارروائی کے آغاز سے اب تک امریکی فوج نے ان حملوں کی تفصیلات محدود رکھی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس مہم کو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں ہونے والے کسی بھی حملے سے کہیں زیادہ وسیع قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد حوثیوں کو بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے بند کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments