یروشلم میں برطانوی صحافی ایلس کڈی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر قبل ہمارے آفس میں سب کے موبائل فون ایک ساتھ بج اٹھے تھے اس میسج میں اسرائیلی فوج نے ہمیں محفوظ رہنے کیلئے ہدایات بھیجی تھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں صحافی ایلس کڈی نے گزشتہ روز یروشلم میں ایران کے میزائل حملوں کے وقت کی روداد بتائی۔ ایلس کڈی کے مطابق حملے سے کچھ دیر قبل شام ساڑھے 7 بجے اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کی جانب سے موبائل پر ہمیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں درج تھا ’ ’آپ کو فوری طور پر کسی محفوظ علاقے میں داخل ہونا چاہیے اور اگلی ہدایات تک وہیں رہنا چاہیے، میسج کے آخری الفاظ میں درج تھا کہ یہ جان بچانے والی ہدایات ہیں‘۔ صحافی کے مطابق اس خبر کے بعد ہی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کردیا تھا اور ہم بھی سائرن بجتے ہی آفس کی عمارت کے محفوظ حصے میں منتقل ہوگئے۔ صحافی نے بتایا کہ اس میسج کے آدھے گھنٹے بعد اسرائیلی فوج کا ایک اور پیغام ہمیں موصول ہوا جس میں درج تھا کہ’ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام حملہ آور میزائلوں کی نشاندہی کر کے انہیں روک رہا ہے، شہری اگلے پیغام تک محفوظ پناہ گاہوں میں ہی رہیں‘۔ پیغام میں مزید درج تھا ’ آپ کو سنائی دینے والے دھماکے میزائلوں کو روکنے اور گرنے والے پروجیکٹائلز کی آوازیں ہیں۔‘ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب سے تعلق رکھنے والے صحافی نے بتایا کہ حملے کے وقت ہمیں لگا تھا کہ ہماری زندگی کا خاتمہ بہت قریب ہے‘۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جو اسرائیل کے متعدد شہروں میں جاکر گرے تھے۔
Source: social media
ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کر گئے
جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ہوں گی، بائیڈن
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں 3 اسپتالوں پر حملے
مارشل لا کی تحقیقات، جنوبی کوریا کے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کر دی گئی
بے پردگی ہوتی ہے؛ طالبان نے گھروں میں کھڑکیاں رکھنے پر پابندی لگا دی
سکیورٹی ادارے کی تشکیل نو، تمام شاخیں تحلیل کر دی جائیں گی: سربراہ شامی انٹیلی جنس
امریکا نے جیورجیا کے ارب پتی سابق وزیراعظم پر پابندی عائد کردی
ترکمانستان ایئرلائنز کا روس کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
'اے سی خراب ہونے سے قتل کا منصوبہ بگڑ گیا تھا مگر پھر ہنیہ کمرے میں واپس آگئے' اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ