اسرائیلی فوج کی بمباری سے آج 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 45 افراد شہید ہوئے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر بمباری کر کے درجنوں شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ اس حملے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں فاسفورس بم برسائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ کا گودام چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے مزید 19 اہلکار مارے گئے۔ ادھر القسام بریگیڈ کی خان یونس میں اسرائیلی فوج کے خلاف شدید مزاحمت جاری ہے۔ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملے کیے جس میں انہوں نے 10 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا۔ 5 اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسی طرح اس نے تل ابیب، عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 406 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ایمسنٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شہریوں پر غیرقانونی بمباری کا جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
Source: social media
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ
روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے
مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
ٹرمپ کی ایک بار پھر نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید
چین میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال میچ، ’انسانوں سے زیادہ جوش و خروش‘
امداد اور واپسی کی شقوں میں ترمیم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی