International

اسرائیلی فوج کا نابلس پر دھاوا، غزہ میں مزید 50 فلسطینیوں کی اموات

اسرائیلی فوج کا نابلس پر دھاوا، غزہ میں مزید 50 فلسطینیوں کی اموات

ایک طرف غزہ سٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے تو دوسری طرف اسرائیلی افواج نے نابلس پر دھاوا بول دیا اور شہر کے وسط میں ایک چوکی قائم کر دی ہے۔ ”العربیہ “ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا اور قومی ہسپتال کے قریب جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ یہ جھڑپیں شہر کی زیادہ تر سڑکوں اور اہم چوراہوں تک پھیل گیا۔ فوج نے کروم عاشور کے علاقے میں ایک چوکی قائم کی اور گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ادھر غزہ شہر کے مغرب میں الشاطئ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ کیمپ میں موجود عینی شاہدین نے اس سےآگاہ کیا ہے۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر کی شارع الوحدہ میں شہریوں کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا۔ ان دونوں حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ بہت سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اسرائیلی توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کیمپ کے مشرق میں حملوں اور بمباری میں اضافہ کیا۔ اس حملے میں گھر اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے ہسپتالوں کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 50 سے زیادہ فلسطینیوں کی موت واقع ہو چکی ہے جن میں سے نصف سے زیادہ غزہ شہر میں جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر اور اس کے شمالی حصے میں انٹرنیٹ سروسز منقطع ہو گئی ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے علاقے کو سہولت فراہم کرنے والے کئی اہم راستوں پر بمباری کی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments