International

اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

اسرائیلی فوج کا خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا لیکن واقعے کے وقت وہاں کوئی شہری موجود نہیں تھا۔ حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کے لیے کی جارہی تھی جو گزشتہ کئی دنوں سے ایک دور افتادہ اور دشوار گزار مقام پر پھنسا ہوا تھا اور اسے زمینی راستے سے منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس مقصد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر، سی اسٹیلین، کو استعمال کیا تاکہ خراب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ تاہم اس منتقلی کے دوران بلیک ہاک کو تھامنے والے حفاظتی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر زمین پر جاگرا۔ اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments