اسرائیلی فوج نے رفح میں حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی مشرقی رفح بٹالین کے کمانڈر محمد جواد محمد البواب کو اتوار کے روز ایک حملے میں قتل کر دیا جب کہ حملے میں نائب کمانڈر اسماعیل کنعان عبد الحی ابو لبدح سمیت تین دیگر افراد بھی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز نے غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ البواب مشرقی رفح میں زیر زمین انفراسٹرکچر سے باہر نکلتے ہوئے مارا گیا اور اس حملے میں عبداللہ عزی احمد حما نامی ایک سیکیورٹی گارڈ اور توفیق خالد توفیق سلیم نامی حماس پلاٹون کے ایک علاقائی رہنما بھی مارے گئے۔ حماس نے فوری پر اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور نہ ہی اس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے۔ ادھر جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان اور غزہ پر حملے جاری ہیں جس میں شہادتوں کی اطلاعات آرہی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ