لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے علاقہ خالی کرنے کے حوالے سے ایک اتباہ جاری کیا گیا ہے۔ ایک تازہ بیان میں اسرائیلی دفاعی افواج کے عربی ترجمان اوِخای ادراعی نے بیروت کے جنوبی علاقوں کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی جانیں بچائیں اور فوراً اپنے گھروں سے نکل جائیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’داحیہ کے علاقے میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیاں ’اسرائیلی دفاعی افواج کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔‘ فوجی ترجمان نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا نقشہ بھی شیئر کیا اور خبردار کیا ’ان ہدایات پر عمل نہ کرنے اور اس علاقے میں رہنے سے آپ کی اور آپ کے خاندان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ