بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے پریشان ہوگئی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے نصب میزائلوں میں کلسٹر وار ہیڈ استعمال ہورہے ہیں، ایرانی میزائل ہدف پر چھوٹے بم بکھیرتے ہین جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد پھیلا رہے ہیں۔ صیہونی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً آدھے میزائل کلسٹر بموں سے لیس ہین، کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے بڑے علاقے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی میزائلوں سے متعدد چھوٹے بم گرنے سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اس حکمتِ عملی کے ذریعے ناصرف اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینا چاہتا ہے بلکہ مہنگے میزائل انٹرسیپٹرز کو زیادہ استعمال کروانے کی کوشش بھی کر رہا ہے، جس سے اسرائیل پر معاشی اور نفسیاتی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ میزائل حملے کے سائرن ختم ہونے کے بعد بھی چند منٹ تک پناہ گاہوں میں رہیں کیونکہ چھوٹے بم کچھ دیر بعد بھی زمین پر گر سکتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ