اسرائیلی آباد کار یہودی ’حنوکا‘ کے تہوار کے چوتھے روز بدھ کو مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ کے صحن میں داخل ہوگئے۔ عرب نیوز کے مطابق آباد کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسجد کے احاطے کا دورہ کیا جنہوں نے وہاں فلسطینیوں کی آمد روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی سے منسلک یروشلم گورنریٹ نے اطلاع دی ہے کہ 689 آباد کاروں نے گروپوں کی صورت میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا، اشتعال دلانے کے لیے اس کے صحن کا دورہ کیا اور وہاں تلمودی رسم بھی ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کو شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک چھاپے کے دوران چار فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ’یہ افراد سینے پر گولی، گھٹنے پر چوٹ، چَھرے اور سر میں ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔‘ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں عقبہ کے محلے کے ساتھ ساتھ راس العین، خان التکار اور الشہدا کے اردگرد کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔ اس آپریشن کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اور اس دوران اسرائیلی کی فوج نے وہاں کے رہائشیوں کو گولیوں اور آنسو گیس کا براہ راست نشانہ بنایا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاؤں دیر استیا میں گذشتہ ماہ اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو نذرِآتش کر کے اس کی دیواروں پر نفرت آمیز نعرے لکھے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے میں مسجد کی ایک دیوار، قرآن کے کم سے کم تین نسخے اور مسجد کے کچھ قالین آگ سے جل گئے۔ مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز پیغامات بھی لکھے گئے تھے۔ یہ واقعہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ دو برس قبل غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے نوجوان آبادکاروں نے فلسطینیوں پر سینکڑوں حملے کیے، جو حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق رواں برس اکتوبر میں 2006 کے بعد سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے سب سے زیادہ حملے کیے۔ اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’امریکہ کو خدشہ ہے کہ مغربی کنارے کی صورت حال ’غزہ میں جاری کارروائیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ