تل ابیب : اسرائیلی عوام نے 7 اکتوبر کے حملے کی تحقیقات کے لیے نتین یاہو کے خلاف ریاستی انکوائری کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سیکڑوں افراد صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے سات اکتوبر کے حملے کی تحقیقات کے لیے ریاستی انکوائری کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا نیتن یاہو 7 اکتوبر کے حملے کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، ان کی پالیسیوں سے اسرائیل غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، 3 ماہ سے جاری جنگ بندی کے دوران اسرائیل نے 414 فلسطینی شہید کیے، جب کہ 1100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ شدید سردی کی وجہ سے غزہ میں شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، خیموں میں موجود لاکھوں افراد سردی میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ادھر اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے قباطیہ میں لاک ڈاؤن نافذ کر کے گھروں پر قبضہ کر لیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینی قصبے قباطیہ کے خلاف فوج کو ’زبردست کارروائی‘ کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد فوج نے دراندازی کر کے قبضہ جما لیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں