International

اسرائیل پر ایرانی بمباری کے لیے سہارا یو این چارٹر کا آرٹیکل 51 کیا ہے؟

اسرائیل پر ایرانی بمباری کے لیے سہارا یو این چارٹر کا آرٹیکل 51 کیا ہے؟

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل پر منگل کو اس کے میزائل حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے ایک آرٹیکل پر مبنی تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ تہران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ ہم نے صرف غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے ذمہ دار فوجی اور سیکورٹی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ کام تقریباً دو ماہ تک تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بعد کیا تاکہ غزہ میں جنگ بندی کا راستہ بنایا جا سکے۔ آرٹیکل 51 اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VIII سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا عنوان "علاقائی تنظیمیں" ہے۔ اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں کوئی بھی چیز ریاستوں کے انفرادی یا اجتماعی طور پر اپنے دفاع کے قدرتی حق کو کمزور یا کم نہیں کرے گی۔ اگر کوئی مسلح قوت اقوام متحدہ کے کسی رکن پر حملہ کرتی ہے اور سلامتی کونسل ضروری اقدامات نہ کرے تو بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ارکان کی جانب سے اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں کیے گئے اقدامات کی اطلاع فوری طور پر سلامتی کونسل کو دی جائے گی۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر میزائل حملے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارا دفاعی آپریشن بین الاقوامی قانون اور اپنے دفاع کے حق کے مطابق ہے۔ ہم نے صرف فوجی اور سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملہ گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ اور جولائی میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔ جواب میں اسرائیل نے اس حملے کا دردناک جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments