اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ان کے ساتھ مل کر لبنانی سرزمین کے اندر مزید بلند علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کی منظوری دے دی ہے۔ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد فائرنگ کو روکنا اور سرحدی اسرائیلی بستیوں کی حفاظت کرنا ہے جبکہ ان پانچ مقامات پر پہلے ہی اسرائیل کا کنٹرول ہے جو اس وقت لبنان کے اندر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے رات کے وقت میدانی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا اور لبنان میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی تصدیق کی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کی جانب فائرنگ کی بھاری قیمت چکا رہی ہے اور مزید چکائے گی جبکہ انہوں نے الجلیل کی بستیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ العربیہ اور الحدث کی نامہ نگار نے آج منگل کے روز ضاحیہ پر دوبارہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے ضاحیہ میں حزب اللہ کے قائدین کو نشانہ بنایا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ