امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اسرائیل نے تہران پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیل نے ایران پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران پر متعدد راکٹ فائر کیے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق درجنوں دھماکوں کی آواز سنائی دی ۔۔۔اُدھر اسرائیل نے کئی شہروں میں اپنے شہریوں کو بنکروں میں پناہ لینے کی ہدایت دی ہے۔۔۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ممکنہ میزائل حملوں سے خبردار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں لوگوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ یہ دھماکا تہران کے مرکز میں ہوا اور آسمان پر گہرا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ اسرائیل نے ایک ایڈوائزری جاری کر کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ اسرائیل نے ایران کے خلاف قبل از وقت حملہ کر دیا ہے۔ آج صبح ایک بیان میں، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پورے ملک میں "خصوصی اور مستقل ہنگامی حالت" کا اعلان کیا۔ معلومات کے مطابق اسرائیل کے تمام اسکولوں کو ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملے ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فضائی حدود کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ تہران کے ہوائی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔ مہرآباد ایئرپورٹ پر دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ایرانی میڈیا نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ