International

اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ’یورو وژن‘ کے بائیکاٹ کا اعلان

اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ’یورو وژن‘ کے بائیکاٹ کا اعلان

اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلےکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا جس کے بعد آئیس لینڈ یورو وژن کا بائیکاٹ کرنے والا پانچواں ملک بن گیا۔ اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلےکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا، آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے ‘آر یو وی’کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا۔ آئیس لینڈ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس مقابلے میں اسرائیل کا شامل ہونا درست نہیں اور اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورت حال کے پیش نظرپیچھےہٹ رہے ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے کے دوران ووٹنگ اور کمپیننگ کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوششوں سمیت متعدد الزامات کے باعث اسرائیل کی موجودگی پہلے ہی تنازع کا باعث بنی ہوئی تھی تاہم غزہ جنگ کے بعد اس دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ آئیس لینڈ سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments