غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ بلا تعطل 7 ماہ سے جاری ہے اور تازہ حملے میں مزید 4 فلسطینیوں کے شہادت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 598 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونرا کے ایک اور مرکز کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے حملے کے وقت وہاں درجنوں افراد موجود تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج 4 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ تاہم اونرا کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے اونرا کے ملازمین تھے یا امداد لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی تھے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے مرکز پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایسے دردناک واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور عالمی رہنماؤں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان واقعات کی شدید مذمت کی تھی لیکن اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
Source: social media
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
ٹرمپ نے ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور شروع کر دیا
اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
برطانیہ کا فلسطین ایکشن سمیت 3 تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ
روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے
مصر اور قطر کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے رابطہ
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
ٹرمپ کی ایک بار پھر نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید
چین میں روبوٹس کے درمیان فٹ بال میچ، ’انسانوں سے زیادہ جوش و خروش‘
امداد اور واپسی کی شقوں میں ترمیم کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: حماس
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی