International

اسرائیل کی غزہ کے مشرق میں گھروں کی تباہی جاری، خان یونس اور رفح پر شدید گولہ باری

اسرائیل کی غزہ کے مشرق میں گھروں کی تباہی جاری، خان یونس اور رفح پر شدید گولہ باری

غزہ میں گذشتہ دس اکتوبر سنہ سے نافذ فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز نے آج پیر کو بھی مختلف علاقوں میں حملے جاری رکھے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج مشرقی غزہ میں رہائشی گھروں کو مسلسل دھماکوں سے اڑا رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے جنوب مشرقی حصے پر فائرنگ کی۔ اسرائیلی توپ خانے نے رفح شہر پر بھی مسلسل اور شدید گولہ باری کی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز رفح کے ایک سرنگ میں محصور حماس کے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اب تک ان سرنگوں میں پھنسے ہوئے 40 جنگجوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ پس پردہ جاری مذاکرات اس بحران کا حل تلاش کرنے میں پہلے ہی ناکام رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل اس بات پر مصر تھا کہ محصور جنگجو سرنگوں سے نکل کر ہتھیار ڈالیں اور اپنی شکست تسلیم کریں، جبکہ حماس نے اس مطالبے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا۔ حماس کے ایک سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سرنگوں میں پھنسے جنگجوؤں کی تعداد 60 سے 80 کے درمیان ہے جن میں اکثریت القسام بریگیڈز سے تعلق رکھتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments