صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ الشباب نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے علیحدہ خطے کو تسلیم کرنے کے بعد اگر وہ صومالی لینڈ کے کسی حصے پر دعویٰ یا استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ اس کے خلاف لڑے گا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اسے قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف لڑیں گے۔‘ الشباب نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ’اس نے صومالی علاقوں کے کچھ حصوں میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شمال مغربی علاقوں میں موجود مرتد انتظامیہ کی حمایت کی جا سکے۔‘ ’صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطے میں امن کو نقصان پہنچا سکتا ہے‘ صومالیہ اور افریقی یونین نے جمعے کو شدید ردعمل ظاہر کیا۔ صومالی وزارت خارجہ کے بیان میں خبردار کیا گیا کہ یہ فیصلہ اس کی خودمختاری پر ’جان بوجھ کر حملہ‘ ہے جو خطے میں امن کو نقصان پہنچائے گا۔ کئی دیگر ممالک نے بھی اسرائیل کے اس فیصلے کی مذمت کی۔ افریقی یونین نے کہا کہ وہ اسرائیل کے اقدام کو ’سختی سے مسترد‘ کرتا ہے اور خبردار کیا کہ ’صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے ایک خطرناک مثال قائم ہونے کا خدشہ ہے، جس کے دور رس اثرات پورے براعظم میں امن و استحکام پر پڑ سکتے ہیں۔‘ صومالی لینڈ، جس نے 1991 میں صومالیہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا، کئی دہائیوں سے بین الاقوامی تسلیم کے لیے کوشش کر رہا ہے، اور صدر عبد الرحمان محمد عبداللہ کے لیے یہ گذشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اولین ترجیح رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں