International

اسرائیل کا تہران میں ہوائی اڈے پر حملہ، 16 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا تہران میں ہوائی اڈے پر حملہ، 16 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ کر کے ایرانی 16 طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق انھوں نے تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس سے تعلق رکھنے والے 16 طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب ہونے والے اس اسرائیلی حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں اور فضا میں اُٹھتے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مہرآباد کے جس ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے یہ ایران کا مصروف ترین اور اندرونِ ملک پروازوں کا مرکز ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ مہرآباد سے ایسے طیارے پرواز کر رہے تھے جو ’ہتھیاروں اور نقد رقم سے لدے ہوئے‘ تھے اور ایران کے حمایت یافتہ گروہوں، جن میں حزب اللہ بھی شامل ہے کو سپلائی فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے میں تباہ کیے گئے 16 طیارے حزب اللہ کو ہتھیار منتقل کرنے میں مصروف تھے مزید یہ کہ ہوائی اڈے پر اس حملے میں ’کئی ایرانی لڑاکا طیاروں‘ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments