امریکا اور اسرائیل نے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں شہر کی ایک سڑک کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تیل کے بہاؤ کے سیوریج لائنوں میں داخل ہونے سے بعض علاقوں میں آگ پھیل گئی، جس سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو مزید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے اخراج کو فوری طور پر قابو نہ کیا گیا تو آگ مزید علاقوں تک پھیل سکتی ہے اور شہری آبادی کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارتِ آئل نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی حملوں میں تین مختلف مقامات پر واقع ایندھن کے ذخیرہ ڈپو نشانہ بنے۔ ان میں کیرج بھی شامل ہے جو صوبہ البرز میں واقع ایک صنعتی شہر ہے۔ دوسری جانب تہران کی ریفائنری پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کی حیفا ریفائنری پر حملہ کردیا، جبکہ ایران کویت ایئر پورٹ کے فیول ٹینکوں پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تیل کے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ