International

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطرے کی گھنٹی ہے، سابق ترک وزیراعظم

اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطرے کی گھنٹی ہے، سابق ترک وزیراعظم

ترکیہ کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اعولو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مسلم ممالک کے ٹکڑے اور اہم ریاستوں کو کمزور کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ احمد داؤد اعولو نے کہا کہ اسرائیل خلیج عدن سے بحیرہ احمر کی بربیرا بندرگاہ تک رسائی چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے اسرائیل اہم مسلم ممالک مصر اور سعودی عرب کو گھیر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، مصر، سعودی عرب مل کر امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم سے بات کریں۔ سابق ترک وزیر اعظم نے کہا کہ بروقت اقدام نہ کرنے والے ممالک اور رہنما تاریخ کے سامنے ذمہ دار ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments