سعودی عرب : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے ’’صومالی لینڈ‘‘ کو تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔ او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں اسلامی ممالک نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطے ’’صومالی لینڈ‘‘ کو تسلیم کرنے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی فیصلے کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ افریقہ کے ہارن، بحیرہ احمر اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اعلامیہ میں صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک نے صومالیہ کی وحدت کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ریاستوں کے حصوں کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ طرزِ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے کسی بھی ممکنہ تعلق کو مسترد کر دیا اور فلسطینی عوام کو ان کی سر زمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ واضح رہے کہ امریکا نے بھی صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں