International

اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، بچوں سمیت 29 فلسطینی شہید

اسرائیل کا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری، بچوں سمیت 29 فلسطینی شہید

دیر البلح : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 6 بچوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کے اسپتالوں کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں ایک رہائشی عمارت اور خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 29 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ یہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی جانب پیش رفت جاری ہے، شہداء میں دو خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ غزہ شہر میں ہونے والے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین بچے، ان کی خالہ اور دادی شہید ہوئیں، جبکہ خان یونس کی خیمہ بستی پر حملے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص، اس کے تین بچے اور تین پوتے پوتیاں جاں بحق ہو گئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے عمل کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تاحال ان حالیہ حملوں پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔ یہ ہلاکتیں اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہیں کہ سفارتی کوششوں کے باوجود غزہ میں انسانی جانوں کا زیاں تاحال جاری ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments