International

اسرائیل کا ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والے مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والے مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والے مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تہران پر پوری قوت سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران بھر میں ان مراکز کو نشانہ بنایا ہے جو اسلحہ سازی بشمول بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلیے استعمال ہوتے تھے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ایران پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے ہوئے ہے، ساتھ ہی انہوں نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو بھی مزید شدت کے ساتھ نشانہ بنانے کا کہا۔ وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے اڈے پر خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ ایران کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمارے پائلٹ ایران اور تہران کی فضائی حدود کے ساتھ ساتھ لبنان کی فضائی حدود میں بھی موجود ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے ہم پر حملہ کر کے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے، ہم نے پہلے ہی بھرپور جواب دیا ہے اور اب ہم اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments