اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں مستقل بنیادوں پر اپنی نفری بڑھانا شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے اور اس سے زمینی صورت حال یکسر بدل جائے گی۔ اس منصوبے میں آباد کاروں کے ہتھیاروں میں اضافہ (بشمول مشین گنیں اور ٹینک شکن میزائل)، نئی بستیوں کی تعمیر اور پہلے سے موجود مگر الگ تھلگ بستیوں کی بحالی شامل ہے۔ اسرائیلی اخبار "یدیعوت آحرونوت" نے اتوار کے روز بتایا کہ جنگ اور مختلف محاذوں پر توجہ مرکوز ہونے کے سائے میں اسرائیلی فوج خود کو مغربی کنارے میں آباد کاروں کے زیر قبضہ علاقوں کے دوگنا دفاع کی مہم میں دیکھ رہی ہے۔ یہاں گذشتہ تین برسوں کے دوران درجنوں بستیاں اور فارم ہاؤسز قائم ہوئے ہیں۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ اس مسئلے کے پیش نظر فوج نے پرانی اور نئی بستیوں کے سیکٹر میں نئی بٹالینز کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شمالی مغربی کنارے میں 2005 میں کیے گئے علیحدگی کے عمل (ڈس انگیجمنٹ) کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں علیحدگی کے قانون کے ایک حصے کی منسوخی کو ٹھوس حقیقت میں بدلنے کی تیاری کر رہی ہے۔ عملی طور پر فوجی دستے شمالی مغربی کنارے میں راستے بنا رہے ہیں تاکہ فلسطینی قصبہ "سيلة الظهر" کے گرد بائی پاس راستہ تیار کیا جا سکے اور "صانور" نامی بستی، جسے پہلے خالی کر دیا گیا تھا، اس کی حفاظت کے لیے ایک نئی فوجی چوکی قائم کی جا سکے۔ توقع ہے کہ اسی طرح کے اقدامات "حومش" بستی اور ممکنہ طور پر "کادیم" اور "غانیم" کی بستیوں کے گرد بھی کیے جائیں گے جو دو دہائیوں سے کھنڈر بنی ہوئی تھیں اور اب علیحدگی کا منصوبہ ختم ہونے کے بعد ان کی دوبارہ تعمیر کا ارادہ ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران شمالی مغربی کنارے میں طویل آپریشنز کا سلسلہ، جس میں جنین پناہ گزین کیمپ پر مستقل قبضہ بھی شامل ہے، ایک تمہیدی قدم تھا جس نے ان علاقوں میں زیادہ محفوظ طریقے سے بستیاں قائم کرنے کی راہ ہموار کی۔ فوج کے ایک اہل کار نے کہا "کچھ سال پہلے تک نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ہمارا استقبال فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے کیا جاتا تھا۔ مگر آج ہم وہاں صبح گیارہ بجے دن کی روشنی میں داخل ہو سکتے ہیں اور شاید ہمیں صرف چند پتھروں کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ اس بدلے ہوئے موقف اور دہشت گرد عناصر پر شدید دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خوف کی وجہ سے ہے"۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ