International

اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا

اسرائیل کا 30 ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ، امریکا و اسرائیل میں اختلافات پیدا

اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔ امریکی ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو حملے کیے وہ امریکا کو بتائے گئے حملوں سے بہت زیادہ تھے اور امریکی حکام نے اسرائیل سے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی حکام کا خیال ہے تیل کے ذخیرے پر حملے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ تیل کے ذخیروں کو ملٹری کے ساتھ مختلف مقامات پر تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments