International

اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک، 28 دسمبر: اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس پیر کے روز منعقد ہوگا، جس میں اسرائیلی فیصلے کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔صومالیہ کی درخواست پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر اسلامی ممالک کا مذمتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ، صومالیہ کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام قبول نہیں، اسرائیلی اقدام افریقہ کے ہارن اور بحیرہ احمر کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان شریک، سعودی عرب نے بھی صومالی سرزمین پر نئے ملک کا قیام تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا۔ صومالیہ کی خود مختاری، یک جہتی، علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کی گئی۔ عرب لیگ، خلیج تعاون کونسل، افریقی یونین، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments