International

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے

اسرائیل نے رات گئے لبنان پر شدید حملے کیے ہیں، آگ لگنے کے بعد دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑا حملہ کیا ہے۔ قبل ازیں اسرائيل نے بیروت کے وسطی علاقے میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے کئی فلور تباہ کیے تھے، جنوبی لبنان کے 2 شہروں میں بھی حملے کیے گئے، حالیہ حملوں میں 19 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائی حملوں میں حزب اللّٰہ کے کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی سینیئر دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ اور ایران نے شمالی اسرائیل پر مشترکہ میزائل حملہ کیا، جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا مربوط حملہ تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments