International

اسرائیل کے ہاتھوں مشرقی یروشلم میں رہائشی عمارت مسمار، سینکڑوں فلسطینی بے گھر

اسرائیل کے ہاتھوں مشرقی یروشلم میں رہائشی عمارت مسمار، سینکڑوں فلسطینی بے گھر

اسرائیلی مشینوں نے پیر کے روز مشرقی یروشلم میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت مسمار کر ڈالی جس سے متعدد فلسطینی بے گھر ہو گئے۔ اس کے بارے میں کارکنان نے بتایا کہ اس سال علاقے میں یہ اس نوعیت کی سب سے بڑی مسماری تھی۔ قدیم شہر کے قریب محلہ سلوان میں واقع یہ عمارت ایک درجن اپارٹمنٹس پر مشتمل تھی اور اس میں تقریباً 100 افراد رہائش پذیر تھے جن میں سے اکثر خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔ جیسا کہ اسرائیلی حکام مشرقی یروشلم میں غیر مجاز قرار دی گئی تعمیرات کو نشانہ بنا رہے ہیں تو یہ عمارات کے انہدام کے سلسلے میں تازہ ترین واقعہ تھا۔ عمارت کے رہائشی اور پانچ بچوں کے والد عید شاوَر نے اے ایف پی کو بتایا، "مسماری تمام رہائشیوں کے لیے ایک المیہ ہے۔ ہم سو رہے تھے کہ انہوں نے دروازہ توڑ ڈالا اور ہمیں بتایا کہ ہم صرف اپنے کپڑے بدل سکتے اور ضروری کاغذات اور دستاویزات ساتھ لے سکتے تھے۔" ان لوگوں کے پاس چونکہ کوئی اور جگہ نہیں ہے تو شاوَر نے کہا کہ ان کے سات رکنی خاندان کو اپنی گاڑی میں سونا پڑے گا۔ اے ایف پی کے ایک صحافی نے دیکھا کہ پیر کی صبح تین بلڈوزر نے رہائشی عمارت کو چیرنا پھاڑنا شروع کر دیا جبکہ رہائشی دیکھ رہے تھے اور ان کے کپڑے اور سامان قریبی گلی میں بکھرے پڑے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے اردگرد کی سڑکوں کو حصار میں لے لیا اور سکیورٹی فورسز پورے علاقے میں تعینات اور ہمسایہ مکانوں کی چھتوں پر موجود تھیں۔ کارکنان نے بتایا کہ اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث نجی ملکیتی فلسطینی اراضی پر تعمیر کردہ عمارت کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ رہائشی علاقوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسرائیل کی محدود کرنے اور پابندی لگانے والی پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو عمارات کے لیے اجازت نامے کے حصول میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں اور کارکنان کے مطابق اس مسئلے نے مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں برسوں تک کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ قائم فلسطینی اتھارٹی سے منسلک یروشلم گورنری نے ایک بیان میں کہا کہ عمارت کی تباہی "ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی باشندوں کو زبردستی بے گھر اور شہر کو اس کے اصل باشندوں سے خالی کرنا ہے۔ کوئی بھی مسماری جو مکینوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دے، وہ زمین کے مالکان کو آباد کاروں سے بدل دینے کے لیے قبضے کا ایک واضح منصوبہ ہے۔" مغربی اور مشرقی یروشلم دونوں کا انتظام کرنے والی بلدیہ یروشلم پہلے کہہ چکی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے اور بنیادی ڈھانچے یا سرسبز مقامات کی ترقی کو ممکن بنانے کے لیے انہدام کیا جاتا ہے۔ ایک بیان میں بلدیہ نے کہا کہ عمارات کی مسماری 2014 کے عدالتی حکم کی بنیاد پر کی گئی تھی اور "جس زمین پر عمارت کھڑی تھی، اسے تفریحی اور کھیلوں کے استعمال اور تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، نہ کہ رہائشی مقاصد کے لیے۔" تاہم کارکنان اسرائیلی حکام پر مشرقی یروشلم کے علاقوں کو قومی پارکوں یا کھلے مقامات کے طور پر کثرت سے متعین کرنے کا الزام لگاتے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادکاری کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اسے 2025 کی سب سے بڑی مسماری قرار دیتے ہوئے اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں عیر عمیم اور بیمکوم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انہدام "پیشگی اطلاع کے بغیر اور اس حقیقت کے باوجود کیا گیا" کہ عمارت کو قانونی شکل دینے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کے لیے پیر کو "ایک میٹنگ طےشدہ تھی"۔ "یہ ایک موجودہ پالیسی کا حصہ ہے۔ صرف اس سال مشرقی یروشلم کے تقریباً 100 خاندان اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں،" انہوں نے مزید کہا۔ یروشلم کی حیثیت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازعہ ترین مسائل میں سے ایک ہے۔ سلوان قدیم شہر کے دامن سے شروع ہوتا ہے جہاں سینکڑوں اسرائیلی آباد کار تقریباً 50,000 فلسطینیوں کے درمیان رہتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments