International

اسرائیل : ایرانی میزائل کا ٹکڑا امریکی قونصل خانے سے ٹکرا گیا

اسرائیل : ایرانی میزائل کا ٹکڑا امریکی قونصل خانے سے ٹکرا گیا

اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ اتوار کے روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں میں سے ایک میزائل کا ٹکڑا امریکہ کے قونصل خانے سے جا کے ٹکرا گیا ۔ تاہم اس سے ہونے والے نقصان یا اس واقعے کی مزید کوئی تفصیل ابھی سامنے نہیں لائی گئی ہے۔ اتوار کے روز میڈیا رپورٹس میں اس سے قبل یہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایران کیطرف سے داغے گئے میزائل اسرائیلی پولیس کے سپیشل یونٹ کی عمارات سے ٹکرانے کے علاوہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن سنٹر سے بھی ٹکرائے تھے۔ اسی طرح اتوار کے روز امریکی قونصل خانے کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے خلاف جاری اسرائیلی و امریکی جنگ کا تیسرا ہفتہ شروع ہو چکا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ایرانی فوج کے میزائل حملے سخت ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکہ اور ایران دونوں بظاہر جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہیں تاہم دونوں کو ایک دوسرے کی جانب سے زیادہ غیر متوقع صورت حال کا سامنا ہے۔ اسی دوران یہ اطلاعات بھی رپورٹ ہورہی ہیں کہ اسرائیل کو ایرانی میزائل حملے روکنے کے لیے انٹر سیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments