International

اسرائیل آئندہ دو ہفتوں میں لبنان کی جنگ ختم کرنے کے انتظامات کر رہا ہے : رپورٹ

اسرائیل آئندہ دو ہفتوں میں لبنان کی جنگ ختم کرنے کے انتظامات کر رہا ہے : رپورٹ

اگرچہ اسرائیل یہ باور کرا چکا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی صلاحیتوں پر ضرب لگانے میں مصروف ہے تاہم یہ بھی لگتا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنے کا سوچ رہا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی 'چینل 12' پر اتوار کی شام نشر ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل آئندہ دو ہفتوں میں لبنان کے محاذ پر جنگ ختم کرنے کے انتظامات کر رہا ہے۔ رپورٹ میں ایک سینئر اسرائیلی ذمے دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 سے 14 روز میں شمالی محاذ پر معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز لبنان کے ساتھ سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے شمالی اسرائیل میں امن کی واپسی کے عزم کا اظہار کیا خواہ یہ "معاہدے کے ذریعے ہو یا اس کے بغیر"۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے پیچھے دھکیلنا اسرائیلی آبادی کی واپسی کے لیے بنیادی امر ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ وہ حزب اللہ کو زندہ رکھن کے لیے شام کے راستے آنے والی ایرانی "آکسیجن" منقطع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ادھر نئی سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں غزہ کی پٹی جیسا منظر نامہ بنانے کی کوشش میں ہے۔ مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہاں کے 11 قصبوں اور دیہات میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل چکی ہے۔ اسی طرح کئی ماہرین نے باور کرایا ہے کہ شاید اسرائیل کا مقصد آبادی سے خالی ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔ یہ حکمت عملی اس نے غزہ کے ساتھ اپنی پوری سرحد پر بھی نافذ کی تھی۔ جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر سرحدی علاقوں میں لبنانیوں کے درجنوں گھر دھماکوں سے تباہ کر دیے۔ اس دوران اس نے بعض دیہات میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں سے بعد میں وہ باہر نکل آئی۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد تقریبا دس لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی لبنان سے ہے۔ بعض لبنانیوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل 25 برس قبل جنوبی لبنان کی آزادی کے 25 برس بعد دوبارہ سے اس کے بعض حصوں پر قبضہ کر لے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments