International

اسرائیل اور شام کا انٹیلی جنس و سفارتی مشترکہ میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیل اور شام کا انٹیلی جنس و سفارتی مشترکہ میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیل اور شام نےانٹیلی جنس اور سفارتی رابطوں کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وفد کی سربراہی میں اسرائیل اور شام کے اعلیٰ حکام کے درمیان پیرس میں ملاقات ہوئی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق پیرس میں ہونے والے یہ مذاکرات امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد ممکن ہوئے، جنہوں نے اسرائیل اور شام دونوں پر زور دیا کہ سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچا جائے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ممکنہ معمول سازی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments