International

اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب ملے گا: ایرانی صدر

اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب ملے گا: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا، اسرائیل اور یورپ مکمل جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اس سے بھی بدتر ہے جو عراق نے ہمارے خلاف شروع کی تھی، غور کرنے پر واضح ہوتا ہے کہ یہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں اسرائیل نے ایران پر جارحیت شروع کی اور یہ جنگ 12 دن تک جاری رہی جس کے دوران ایران میں فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں سمیت 400 سے زائد شہادتیں ہوئی تھیں۔ تاہم ایران کی زبردست جوابی کارروائی کے باعث صہیونی ریاست سیز فائر پر مجبور ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اگر صرف جنگی اخراجات کا جائزہ لیا جائے تو اسرائیل کا جنگ میں یومیہ خرچ 205 ارب روپے تھا، اسرائیل کو مجموعی طور پر 8.7 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ ایران کو پہنچنے والے مالی نقصان کا تخمینہ بھی اربوں ڈالرز میں لگایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments