International

اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

پاکستان میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رات دو بجے بارات کے گھر پہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا، جس سے عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر دلہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہو گیا، دھماکا 66 کوارٹرز گلی نمبر 23 میں ہوا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پڑوس کے 3 گھر بھی متاثر ہوئے ہیں، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ضلعی حکام جائے حادثہ پر پہنچے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments