International

اسلام آباد کے مضافات میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں خودکش بم دھماکے میں 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے مضافات میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں خودکش بم دھماکے میں 31 افراد جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ سے متصل مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم سے کم 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے مقام سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments