لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے مرنے سے قبل اپنی آخری خواہش کا اظہار کر دیا۔ آشا بھوسلے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ گلوکارہ نے اپنے انجہانی شوہر اور لیجنڈری میوزک کمپوزر آر ڈی برمن کو یاد کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ وہ غیر معمولی فطرت کے انسان تھے اور وہ ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر ہونے کے باوجود خود کو ایسا نہیں سمجھتے تھے، ان میں کوئی غرور بھی نہیں تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی زندگی کی آخری خواہش کے حوالے سے بتایا کہ ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں، ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے اس کے پوتا پوتی یا نواسا نواسی خوش رہیں لیکن میں اپنی آخری سانس تک گانا چاہتی ہوں۔ لیجنڈ گلوکارہ نے مزید کہا کہ میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں، میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں بچا، میں نے پوری زندگی گایا ہے، میں نے 3 سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں، اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میرا سانس نکل جائے، اور یہ ہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گی۔
Source: social Media
منت کی تزئین و آرائش، شاہ رخ خان کو پریشانی کا سامنا
’کوئی ہے جسے آپ نے ابھی تک ڈیٹ نہیں کیا؟‘ نورا فتحی کا کارتک آریان پر طنز
عامر خان 60 برس کی عمر میں اپنی نئی گرل فرینڈ دنیا کے سامنے لے آئے
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے