National

اس سال ہندستان میں پڑے گی شدید ٹھنڈ، موسم سائنسدانوں نے کیا آگاہ

اس سال ہندستان میں پڑے گی شدید ٹھنڈ، موسم سائنسدانوں نے کیا آگاہ

دنیا کے موسم سائنس دانوں نے وارننگ دی ہے کہ اس سال کے آخر تک ’لا نینا‘ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے موسم کا پیٹرن متاثر ہوگا اور ہندستان میں شدید ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے کلائیمیٹ سینٹر نے کہا ہے کہ اکتوبر-دسمبر 2025 کے درمیان ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔ یہ امکان دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان تھوڑی گھٹ کر 54 فیصد ہو سکتی ہے لیکن ’لا نینا‘ واچ موثر ہے۔ دراصل ’لا نینا‘ بحرالکاہل کے استوائی حصے میں سمندر سطح کے درجہ حرارت کے ٹھنڈا ہونے کی حالت ہے۔ اس کا اثر پوری دنیا کے موسم پر پڑتا ہے۔ ہندوستان میں یہ اکثر سردیوں میں زیادہ ٹھنڈا بنا دیتا ہے۔ ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تازہ ای این ایس او میں بتایا کہ ابھی غیرجانب حالات بنے ہوئے ہیں۔ نہ تو ایل نینو اور نہ ہی لا نینا۔ لیکن محکمہ کا ماننا ہے کہ مانسون کے بعد ’لا نینا‘ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ایک سینئر آئی ایم ڈی افسر نے کہا، ’’ہمارے ماڈل اکتوبر-دسمبر میں لا نینا پیدا ہونے کے 50 فیصد سے زیادہ امکانات دکھا رہے ہیں۔ لا نینا کے دوران ہندوستان میں سردیاں معمول سے ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ حالانکہ آب و ہوا تبدیلی کی وجہ سے گرماہٹ کچھ اثر کم کر سکتی ہے لیکن ٹھنڈی لہریں بڑھ سکتی ہیں۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments