International

’اسے بیمار شخص چلا رہا ہے‘، ٹرمپ کی وینزویلا کے بعد کولمبیا میں بھی آپریشن کی دھمکی

’اسے بیمار شخص چلا رہا ہے‘، ٹرمپ کی وینزویلا کے بعد کولمبیا میں بھی آپریشن کی دھمکی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے بعد کولمبیا کے خلاف فوجی آپریشن کی بھی دھمکی دے دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی انہیں ’مناسب لگتی ہے‘ انہوں نے کولمبیا اور اس کے صدر گسٹاوو پیٹرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک بیمار ملک ہے جس کو ایسا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جسے کوکین بنانا اور امریکہ میں فروخت پسند ہے، مگر وہ یہ کام لمبے عرصے تک نہیں کر سکے گا۔‘ جب صدر ٹرمپ سے براہ راست پوچھا کہ کیا امریکہ کولمبیا کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’ایسی بات مجھے خوش کُن لگتی ہے۔‘ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف کارروائی کی گئی اور اس کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے نیویارک لے جایا گیا ہے۔ امریکی صدر نے ان پر منشیات کی سمگلنگ کے الزامات لگائے ہیں اور امریکہ میں ان کو اس سے متعلق کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے سنیچر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ ’امریکہ نے وینزویلا اور اس کے صدر نکولس مادورو کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر کارروائی کامیابی سے انجام دی ہے، جس کے نتیجے میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘ اس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’وینزویلا کو امریکہ چلائے گا اور اس کے وسیع تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔‘ صدر ٹرمپ کے مطابق ’ہم لوگوں کو نامزد کر رہے ہیں۔‘ جس سے ایسا اشارہ ملتا ہے کہ ان کے ساتھ موجود کابینہ کے ارکان اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ ایک اور حیران کن بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا کہ وینزویلا میں امریکی فوج تعینات کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے امریکہ کی جانب سے بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو پر کئی ماہ سے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments