Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی مڈٹرم انتخابات پر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا سٹہ لگ گیا

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکی مڈٹرم انتخابات پر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا سٹہ لگ گیا
امریکی مڈٹرم انتخابات پر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا سٹہ لگ گیا — November 04, 2026
واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر کروڑوں ڈالر داؤ پر لگ گئے، کانگریس، سینیٹ اور گورنرز کے انتخابی نتائج پر سٹے بازی کی ویب سائٹس پر اربوں ڈالر کی ٹریڈنگ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے جہاں سیاسی میدان میں معرکے جاری ہیں، وہیں نتائج پر سٹے بازی نے بھی تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

امریکی کانگریس، سینیٹ اور گورنروں کے انتخابی نتائج پر عالمی اور مقامی سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالر داؤ پر لگا دیے۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ نے بتایا کہ ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آتے ہی مختلف سٹے بازی ویب سائٹس پر 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز سے زائد کا کاروبار ہو چکا ہے۔ جبکہ ‘فاکس نیوز’ کے مطابق سٹے بازی کا یہ حجم کم از کم 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

صرف معروف بیٹنگ ویب سائٹ ‘کیلشی’ پر ہی 45 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کا سٹہ لگایا جا چکا ہے، سٹے بازوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول کا امکان 93 فیصد ہے، جبکہ ری پبلکنز کا امکان صرف 7 فیصد رہ گیا ہے۔

سینیٹ کے مجموعی کنٹرول کے لیے ڈیموکریٹس کی کامیابی کا امکان 72 فیصد اور ری پبلکنز کا 28 فیصد ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn