Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

کینسر کی دوائیں ہوں گی کفایتی، حکومت نے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کی

Admin
By Admin
Oct 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کینسر کی دوائیں ہوں گی کفایتی، حکومت نے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کی
کینسر کی دوائیں ہوں گی کفایتی، حکومت نے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کی — October 18, 2026
کینسر کے مریضوں کے لیے راحت کی بڑی خبر ہے۔ حکومت نے 137 غیر شیڈول شدہ کینسر مخالف ادویات پر ٹریڈ مارجن کو زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) کے 30 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کے اس فیصلے سے کینسر کی کئی دواؤں کی قیمتوں میں 70 فیصد تک کمی آنے کی امید ہے۔ یہ قدم وزارت کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے تحت محکمۂ فارماسیوٹیکلز کے ٹریڈ مارجن ریشنلائزیشن (ٹی ایم آر) پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد تقسیم کے نظام میں ضرورت سے زیادہ مارجن کو روکنا ہے۔

سبھی دوا ساز کمپنیوں کو گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے 7 دنوں کے اندر این پی پی اے کو اپنی نظرثانی شدہ قیمتوں کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔ نظرثانی شدہ قیمتیں 9 نومبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹ پر قیمتوں کی فہرست ظاہر کرنی ہوگی اور تمام خوردہ فروشوں اور اسپتالوں کو اس کی اطلاع دینی ہوگی۔ تمام خوردہ فروش اور اسپتال 9 نومبر 2026 سے کم قیمتیں وصول کریں گے اور اپنی فارمیسیوں میں نظرثانی شدہ قیمتوں کو نمایاں کریں گے۔ اسپتال بھی اپنی ویب سائٹ پر نظرثانی شدہ قیمتوں کو نمایاں طور پر دکھائیں گے۔ صارفین نظرثانی شدہ قیمتوں کی جانچ کے لیے فارما صحیح دام ایپ اور این پی پی اے کی ویب سائٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کینسر مخالف ادویات کو زیادہ کفایتی اور آسانی سے دستیابی بنا کر اس پہل سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 137 نشان زدہ ادویات میں 20 سے زیادہ اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی امیونو تھراپی کی دوائیں، بریسٹ اور پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں کے زیر استعمال ڈینوسومیب، کینسر کے مریضوں میں نیوٹروپینیا کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والی پیگ فلگراسٹم اور بڑی آنت، بیضہ دانی اور سروائیکل کینسر کے علاج کے لیے منظور شدہ بیواسیزومیب شامل ہیں۔

اس نوٹیفکیشن کے ساتھ پیمبرولیزوماب، ڈوروالوماب اور اوسیمیرٹینیب جیسی وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی کینسر مخالف ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) مریضوں کے لیے زیادہ قابل برداشت ہونے کی امید ہے۔ یہ اقدام این پی پی اے کی 2019 کی پائلٹ مشق پر مبنی ہے، جس کے تحت 42 کینسر مخالف ادویات پر ٹریڈ مارجن کو 30 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔ اس مشق کے بعد غیر شیڈول شدہ کینسر کی ادویات کے 526 برانڈز کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) میں 90 فیصد تک کمی آئی تھی۔

کینسر کے مریضوں کے لیے راحت کی بڑی خبر ہے۔ حکومت نے 137 غیر شیڈول شدہ کینسر مخالف ادویات پر ٹریڈ مارجن کو زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) کے 30 فیصد تک محدود کر دیا ہے۔ نیشن...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn