Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

بھتیجے آکاش آنند پر مایاوتی مہربان، خوب کی تعریف، سسر اشوک سدھارتھ کی نہیں ہوگی واپسی

Admin
By Admin
Oct 18, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

بھتیجے آکاش آنند پر مایاوتی مہربان، خوب کی تعریف، سسر اشوک سدھارتھ کی نہیں ہوگی واپسی
بھتیجے آکاش آنند پر مایاوتی مہربان، خوب کی تعریف، سسر اشوک سدھارتھ کی نہیں ہوگی واپسی — October 18, 2026
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پارٹی میں آکاش آنند کی واپسی کے بعد ان پر خاصی مہربان نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے آکاش آنند کی خوب تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کو کسی بھی قیمت پر پارٹی میں واپس نہیں لیا جائے گا۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آکاش آنند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی اور تحریک کے کاموں کو خاندان اور رشتوں سے اوپر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکاش آنند قومی کنوینر کے طور پر دانش مندی اور پختگی کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

مایاوتی نے آکاش آنند کے انتخابی پروگراموں کا شیڈول بھی بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں آکاش آنند اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بی ایس پی کی عوامی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ آکاش آنند 28 اکتوبر کو بلند شہر، 2 نومبر کو سہارنپور، 20 نومبر کو ایودھیا، 22 نومبر کو آگرہ اور 29 نومبر کو کانپور نگر میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مایاوتی نے آکاش آنند کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے گزشتہ دنوں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کے لیے اشوک سدھارتھ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اشوک سدھارتھ کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا گیا اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

مایاوتی نے آکاش آنند کے سسر اشوک سدھارتھ کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ وہ کبھی بھی بی ایس پی میں واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے صاف کہا کہ اشوک سدھارتھ کو کسی بھی صورت میں دوبارہ بی ایس پی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ وہیں مایاوتی نے اپنے بھائی آنند کمار کے چھوٹے بیٹے ایشان آنند کو بھی پارٹی میں فعال کردار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایشان آنند اب بی ایس پی کے دہلی واقع مرکزی دفتر میں کام کریں گے۔ وہ پارٹی کے انتخابی اور کاغذی کام کاج میں تعاون کریں گے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پارٹی میں آکاش آنند کی واپسی کے بعد ان پر خاصی مہربان نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے آکاش آنند ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn