Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا دعویٰ
جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: سعودی قیادت میں قائم اتحاد کا دعویٰ — October 03, 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرِ پیکار سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب نے یمن میں 94 حملے کیے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی، 2022میں اقوام متحدہ کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد اپنی شدید ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی دوران یمن کے اہم شہر تعز کے اطراف جھڑپوں میں بھی شدت آ گئی ہے۔ لڑائی اب ان پہاڑی علاقوں تک پھیل چکی ہے جو بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں پر نظر رکھتے ہیں۔ حوثیوں نے حالیہ عرصے میں ان میں سے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔

تعز یمن کا تیسرا بڑا شہر اور اس کا ثقافتی دار الحکومت سمجھا جاتا ہے، جہاں تقریباً 10 لاکھ افراد آباد ہیں۔

یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرِ پیکار سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف داغے گئے تین بیلسٹک م...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn