ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل کسی بھی ملک کے کسی بھی مقام کو بغیر رکاوٹ نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران طاقت کا جواب طاقت سے دے گا۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے مزید کہا کہ معاشی، عسکری و سفارتی دباؤ کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے دشمن کو ہر محاذ پر بے بس کر دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اب اس مرحلے میں ہے جہاں ایرانی میزائل کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی طاقت ایران پر مسلط نہیں کر سکتے، امریکی دباؤ کے سامنے ایران مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران موجودہ ہائبرڈ جنگ میں کبھی نہیں جھکے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران اس ہائبرڈ جنگ سے ملک کو مفلوج نہیں ہونے دے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل کسی بھی ملک کے کسی بھی مقام کو بغیر رکاوٹ نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments