سال 2026 ہاکی ورلڈ کپ میں میزبان نیدرلینڈزنے بھارت کو1-3 سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ یقینی بنالی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑسے باہرہوگئی ہے۔ بھارت کے لیے یہ مقابلہ ’کرویا مرو‘ کی حیثیت رکھتا تھا، کیونکہ آخری چار میں پہنچنے کے لیے اسے ہر حال میں نیدرلینڈز کو شکست دینا ضروری تھا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارتی ٹیم اب تک نیدرلینڈز کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس شکست کے بعد بھارت اب دوسرے راؤنڈ کے اپنے آخری میچ میں پیر کو ارجنٹینا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے کلاسیفکیشن مقابلے کھیلے گی۔
مقابلے میں بھارت کی جانب سے واحد گول کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 52ویں منٹ میں کیا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے ڈوکو ٹیلگن کیمپ، یپ ہوڈیمیکرز اور وان ڈام یپ نے گول کیے۔ اس جیت کے ساتھ نیدرلینڈز نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم دوسرے راؤنڈ میں کوئی پوائنٹ لے کر نہیں آئی تھی۔ اب اگر بھارت ارجنٹینا کو بھی شکست دے دیتا ہے تو اس کے مجموعی طور پر صرف تین پوائنٹس ہوں گے، جس کے بعد آخری چار میں پہنچنے کی اس کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔
بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں انتہائی منظم کھیل پیش کیا اور میزبان ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ بھارتی دفاع نے مسلسل دباؤ کے باوجود کوئی بڑی غلطی نہیں کی، جبکہ مڈفیلڈ میں بھی کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ڈچ ٹیم کو آسانی سے گیند پر قبضہ جمانے نہیں دیا۔ میچ کے تیسرے منٹ میں بھارت نے دائیں جانب سے حملہ کرتے ہوئے سرکل میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن ڈچ دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔ آٹھویں منٹ میں ہاردک کے پاس پرراجیندرگیند لے کرڈی کے اندرپہنچے، تاہم ایک بارپھرڈچ دفاع کے سامنے بھارتی حملہ بے اثر ہوگیا۔ 13ویں منٹ میں نیدرلینڈز کو میچ کا پہلا پنالٹی کارنر ملا، لیکن یپ یانسن کی ڈریگ فلک کو من پریت نے شاندار انداز میں بلاک کردیا۔
دوسرے کوارٹر کے آغاز میں نیدرلینڈز کو مسلسل تین پنالٹی کارنر ملے، لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین دفاع کرتے ہوئے کسی بھی کوشش کو گول میں تبدیل نہیں ہونے دیا۔ 24ویں منٹ میں بھارت کے پاس گول کرنے کا اچھا موقع آیا، جب دل پریت سرکل میں داخل ہوئے، لیکن ڈچ گول کیپر میئر ڈرک نے شاندار بچاؤ کرتے ہوئے گیند کو گول میں جانے سے روک دیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسکور 0-0 رہا۔
تیسرے کوارٹرمیں بھارت نے حملہ تیزکیا۔ 35ویں منٹ میں ریفرل کے بعد بھارت کوپنالٹی کارنرملا۔ ہرمن پریت کی ڈریگ فلک ڈچ دفاع کے پہلے رشرکے پاؤں سے ٹکرائی، جس کے بعد ریفرل پربھارت کوایک اورپنالٹی کارنردیا گیا، لیکن ہرمن پریت کی کوشش گول سے باہرچلی گئی۔ بھارتی دفاع کی ایک معمولی غلطی کا نیدرلینڈزنے بھرپورفائدہ اٹھایا۔ سرکل کے اندرٹیمیں ریانگا کوگیند ملی، جنہوں نے گول کی طرف شاٹ لیا اورگیند ڈوکوٹیلگن کیمپ کی اسٹک سے ڈیفلیکٹ ہوکرگول میں چلی گئی۔ بھارتی گول کیپرموہت کے پاس اسے روکنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ بھارت نے فوراً جوابی حملہ کیا اوراسے پنالٹی کارنرملا، لیکن ہرمن پریت کی ڈریگ فلک کو ڈچ گول کیپرنے روک لیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے ری باؤنڈ پر بھی گول کرنے کی کوشش کی، مگر کامیابی نہیں ملی۔
51ویں منٹ میں نیدرلینڈزنے اپنی برتری دوگنی کرلی۔ دفاع سے صرف تین طویل پاسوں کے ذریعہ گیند سرکل تک پہنچی، جہاں ہوڈیمیکرزنے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کوگول میں پہنچا دیا۔ بھارت نے اگلے ہی منٹ میں واپسی کی امید پیدا کی۔ راجندرنے پنالٹی کارنرحاصل کیا اورہرمن پریت کی تیزرفتارڈریگ فلک نے ڈچ دفاع کوچیرتے ہوئے گول کا راستہ تلاش کرلیا۔ اس کے ساتھ اسکور1-2 ہوگیا۔
بھارت کی واپسی کی امیدیں ابھی پیدا ہی ہوئی تھیں کہ نیدرلینڈز نے ایک اورگول کرکے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔ بھارت کے تجربہ کارکھلاڑی من پریت سنگھ سے گیند چھوٹ گئی، جو وان ڈام کے پاس پہنچ گئی۔ بھارتی گول کیپر موہت گیند کو روکنے کے لیے آگے بڑھے، لیکن وان ڈام نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسانی سے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد بھارت نے اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن نیدرلینڈز کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ یوں میزبان ٹیم نے 3-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
Source: Admin
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
11 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
11 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments