International

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا صہیونی رہنماؤں کے مقامات نشانہ بنانے کا دعویٰ

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا صہیونی رہنماؤں کے مقامات نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے مزید امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی صبح اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 48 ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے اہم رہنماؤں کے مقامات اور خطے میں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سفارت خانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments