ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی غلطیاں بار بار نہ دہرائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غازی انتیپ میں ایرانی حملے کے بعد پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے کہا کہ پہلے میزائل کے بعد ایرانی حکام کو متنبہ کیا تھا لیکن ہماری مخلصانہ وارننگ کے باوجود ایسے اشتعال انگیز اقدامات کیے جارہے ہیں جو ترکیہ کی دوسری کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات مزید سخت کررہے ہیں تاکہ سرحدوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں۔ رجب طیب اردوان نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایران مذاکرات کے لیے ابھی بھی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں، ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال طویل مداخلت علاقائی اور عالمی استحکام کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔
Source: SOCIAL MEDIA
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ